مزید دیکھیں

مقبول

ایل او سی پر ایک اور بھارتی پوسٹ تباہ

بھارت کا بزدلانہ حملہ/ لائن آف کنٹرول پر بھارتی...

تنگوانی: نوجوان کی خودکشی اور موبائل مارکیٹ میں چوری کی واردات

تنگوانی، باغی ٹی وی( نامہ نگارمنصور بلوچ)نوجوان کی...

منشیات فروش دو کلو چرس سمیت گرفتار،مقدمہ درج

قصور بدنام زمانہ منشیات فروش تقریباً 2 کلو گرام چرس...

لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ‌گیا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ داتا گنج بخش ٹاون میں تیرہ ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ بچی کی پولیو ویکسیشنین کی ہسٹری نہیں تھی. صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ تین ماہ میں پولیو کے تین کیس آئے ہیں ۔اس سے قبل لاہور کے علاقے سبزہ زار کے رہائشی دس سالہ مبشر میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. اس بچے کے خون کے ںمونے دو اپریل کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد ٹیست کے لئے بھجوائے گئے تھے جہاں این آئی ایچ نے بچے کے خون میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ۔ انسداد پولیو پروگرام کے مطابق رواں سال پنجاب میں پولیو کا یہ تیسرا کیس سامنے آیا ہے ہے جبکہ دوہزار انیس میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد دس ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں پولیو ویکسین بچوں کو پلانے والی ٹیموں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کچھ علاقوں میں پولیو ٹیموں پر حملے بھی کئے گئے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan