اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) اوباش نے 8 سالہ بچی کو زبردستی جنتر کے کھیت میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بچی کی چیخ و پکار اور لوگوں کے آنے پر موقع سے فرار، پولیس تھانہ اوچ شریف نے بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ،ملزم گرفتار،
تفصیل کے مطابق نواحی موضع کوٹلہ شیخاں کے رہائشی منیر احمد نے پولیس کو درخواست میں بیان کیا کہ اس کی 8 سالہ بیٹی سونیا بی بی کوٹلہ رحمت شاہ کی حدود میں اپنے کھیتوں سے سبزی توڑنے کیلئے گئی جہاں عقیل نامی اوباش نوجوان زبردستی اسے قریبی جنتر کے کھیت میں لے گیا اور اسے زبردستی کرتے ہوئے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی چیخ و پکار پر گواہان موقع پر پہنچ گئے جنھیں دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا، پولیس تھانہ اوچ شریف نے فوری طور پر بچی کے طبی معائنہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کو کو گرفتار کر لیا، پولیس تھانہ اوچ شریف نے متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے

Shares: