ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)قرآن پاک کی بے حرمتی پر سویڈن کے خلاف احتجاجی ریلی
تفصیل کے مطابق قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف جامع مسجد خضراء المعروف شیخاں والی سے میلاد چوک تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے سویڈن کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی،شرکاء ریلی نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے، ریلی کی قیادت علامہ محب النبی طاہر اورسید سلیمان مصطفیٰ گیلانی ایڈووکیٹ صدر مرکزی میلاد مصطفے کمیٹی نے کی احتجاج ریلی میں معروف عالم دین مولانا اسد مدنی، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل سکندر، جنرل سیکرٹری بار رائے رضوان, جی کیو علوی صدر مصطفاٸی تحریک,محمد آصف جمال ناظم انجمن طلباء اسلام ,مرکزی رہنما انجمن طلباء اسلام اشفاق زاٸر قادری , جنرل سیکرٹری ننکانہ صاحب پریس کلب عرفان رشید بھٹی ,مرکزی رہنما میلاد مصطفے کمیٹی پروفیسر عبد الحمید کوکب, سمیت دیگر علمائے کرام نے بھی شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک پوری دنیا کے لیئے راہ نجات ہے اور اسکی حفاظت کا زمہ خود اللہ تعالیٰ نے لیا ہوا ہے ہم تمام الہامی کتابوں پر ایمان رکھتے ہیں ایسے واقعات مذاہب میں دوری اور دنیا میں بسنے والے مسلمانوں کی دل آزاری کا سبب بنتے ہیں، اقوام متحدہ فوری نوٹس لے کر اس واقعہ میں ملوث ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائے۔ سید سلیمان مصطفیٰ گیلانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ قرآن پاک ہماری مقدس کتاب ہے اور انسانیت کا سبق دیتی ہے ہم مسلمان اسکی حفاظت کرنا خوب جانتے ہیں حکومت پاکستان فوری طور پر اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں اٹھائے،احتجاج ریلی کے موقع پرپولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے سکیورٹی کے بھر پور انتظامات کیے تھے
Shares: