چيئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سوئيڈن کی اسمبلی کے اسپیکر کو خط لکھ دیا۔
اپنے خط میں چیئرمین سینیٹ نے لکھا کہ سوئیڈن کی پارلیمنٹ اسلام کے بارے میں غلط فہمی دورکرےسوئیڈش رہنما کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، اسلام ہمیں دیگر مذاہب، مقدس کتابوں اور پیغمبروں کی توہین سے روکتا ہے، اس جدید دور میں مذہبی جذبات کی توہین کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے،سوئیڈن کی پارلیمنٹ اسلام کے بارے میں غلط فہمی دورکرے-
پوپ فرانسس کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت
دوسری جانب پوپ فرانسس نے گزشتہ ہفتے سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیےجانےکی شدید الفاظ میں مذمت کی،پوپ فرانسس افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انسانی برادری سے متعلق فروغ دی گئی اقدار کو ذہن میں رکھیں مقدس سمجھی جانےوالی کسی بھی کتاب کا احترام کیا جانا چاہئیےاوران لوگوں کا احترام کرنا چاہئیے جو اس پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی دیکھ کر انہیں ’غصہ اورنفرت‘ محسوس ہوئی۔
اردوان نے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر بزدلانہ حملہ قرار دے دیا
جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسلامو فوبیا کی کارروائیوں میں سہولت کاری کرنے پر انقرہ کی طرف سے سوئیڈن کے امریکی زیر قیادت نیٹو فوجی اتحاد میں شمولیت کی مخالفت کا اشارہ دیا ہے جبکہ اردوان نے سویڈن کے دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے قرآن پاک کی بے حرمتی کو اسلام پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا۔ اس دوران ترک صدر نے کہا کہ یہ نفرت انگیز جرائم ہیں جو اسلامو فوبیا کی وجہ سے ہوتے ہیں،لوگوں کی مقدس اقدار پر حملوں کو آزادی فکر کے طور پر بیان نہیں کیا جا سکتاجس طرح کسی چرچ، عبادت گاہ یا کسی دوسرے عقیدے کے مندر کو آگ لگانا آزادی نہیں ہے اسی طرح قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے کی بھی آزادی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دیگر مغربی حکومتوں کی اسلامو فوبک کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے کوئی بھی اقدامات کرنے میں ناکامی پر بھی سرزنش کی۔