مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف: مفت کتابیں خواب، تعلیمی نظام بحران کا شکار،طلباء اور والدین پریشان

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)ضلع بہاولپور کی تحصیل...

گوجرانوالہ:حمزہ کاٹل پر مظفر آبادولیس کاتشدد، پی ایف یو جے ورکرز کا شدید احتجاج

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی)...

کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

کراچی: گلستان جوہر میں لڑکی سے گلی میں زیادتی کی کوشش کی گئی لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب 2 روز قبل پیش آیا جہاں راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزری تو ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی، لڑکی کے مزاحمت کرنے پرملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی، سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

دوسری جانب کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ ہے ملزم نے دوران تفتیش شہر میں 50 سے زاٸد لوٹ مار کی واردتوں کرنے کا انکشاف بھی کیا کورنگی صنعتی ایریا پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا-

پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار ملزم عدیل عرف راجو پولیس کو انتہاٸی مطلوب اور اسٹریٹ کریمنل گینگ کا سرغنہ نکلا ملزم نے عید الاضحٰی کے تیسرے روز کورنگی چمڑا چورنگی پر لوٹ مار اور شہری پر فاٸرنگ کی تھی ملزم نے 19 جون 2023 کو کورنگی ویٹا چورنگی پر لوٹ مار کے دوران شہری کو زخمی بھی کیا تھا ، ملزم نے چار روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مدینہ کالونی میں باربر شاپ بھی لوٹی تھی-