نوشہرہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر 26 سالہ بیوی کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم شوہر فضل واحد کو بیوی کے کردار پر شک تھا۔ مقتولہ آمنہ کے بھائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقتولہ آمنہ علاج کے غرض سے نجی کلینک جارہی تھی کہ شوہر فضل واحد اور دیور ہمایون نے راستے میں زبردستی پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کے گھر لے گئے،
پولیس نے مقتولہ آمنہ کی نعیش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردی۔ پوسٹ مارٹم کرنے والی لیڈی ڈاکٹر کے مطابق مقتولہ کے گلے سینے جسم اور پشت پر چھریوں کے درجن سے زائد وار موجود ہیں جس سے مقتولہ کی موت واقع ہوئی،.پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعیش ورثا کے حوالے کردی گئی۔ جبکہ واقع کا مقدمہ تھانہ مصری بانڈہ نوشہرہ میں درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد فرار ہو گئے جن کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا،

Shares: