ڈیرہ اسماعیل خان: زرعی یونیورسٹی میں تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے

ضلع ٹانک،جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت بلوچستان کے ضلع شیرانی اور ژوب سمیت پنجاب کے ضلع بھکر اور ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف سمیت درجنوں علاقوں کے طالبعلم مستفید ہو سکیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل نامہ نگار)زرعی یونیورسٹی نے داخلوں کا اعلان کردیا امسال بی ایس اور ماسٹر،ایم فل، پروگراموں میں داخلوں سمیت دیگر تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کا اعلان کر دیا گیا ہے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی کاوشوں سے صرف ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری ہی نہیں بلکہ نئے شعبہ جات میں داخلوں سے پورا خطہ جس میں ضلع ٹانک،جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت بلوچستان کے ضلع شیرانی اور ژوب سمیت پنجاب کے ضلع بھکر اور ڈیرہ غازی خان کے تونسہ شریف سمیت درجنوں علاقوں کے طالبعلم مستفید ہو سکیں گے زرعی یونیورسٹی کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان نے نہایت ہی کم عرصہ میں تعلیمی میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے اور وائس چانسلرکی شبانہ روز کوششوں سے کم وسائل کے باوجود اپنے مدمقابل یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس سال جن تعلیمی ڈپلومہ کورسوں کا اعلان کیا گیا ان میں بیچلرز ،ماسٹر ڈپلومہ پروگرام شامل ہیں ،زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان جو گورنمنٹ چارٹرڈ اور ایچ ایس سی کا باقاعدہ منظور شدہ ادار ہے جامعہ علاقہ میں تعلیمی میدان میں بہت تیزی سے کام کررہی ہے زرعی یونیورسٹی میں جدید شعبہ جات میں داخلوں سے یہاں کے علم کے متلاشی جوانوں کو تعلیمی پیاس بجھانے کے لیے اپ کہیں اور نہیں جانا پڑھے گا بلکہ ان کو گھر کی دہلیز پر تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا ہے وائس چانسلر کی نگرانی میں زرعی یونیورسی ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلوں کے خواہشمند ٹائم ضائع کئے بغیر داخلے کرئیں تاکہ جدید تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو سکیں ۔

Leave a reply