ایم کیو ایم پاکستان نے پیپلزپارٹی کے رہنما وقار مہدی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں مکمل کردہ منصوبوں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
باغی ٹی وی: ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما دنیا کے 3 کامیاب ترین میئرز میں سے ایک پر کس منہ سے تنقید کررہی ہے ، ایک طرف 15 سالہ تباہی تو دوسری جانب 4 سالہ ترقی و خوشحالی ہے، مصطفٰی کمال کے دور میں کراچی تیزی سے ترقی کر رہا تھا اس دور کے ترقی یافتہ کراچی نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا تھا، بدقسمتی سے 2008 کے بعد ایک نام نہاد جاگیردارانہ و سرمایہ دارانہ جمہوری دور شروع ہوا۔ 2008 کے بعد سے شروع ہونے والے اس وڈیرہ شاہی دور کی تباہ کاریاں آج تک جاری ہیں۔
اسمبلی ختم کر دیتے تو آئی ایم ایف اور دیگر امداد کا سلسلہ رک جاتا،خواجہ …
ترجمان نے کہا کہ فیوڈل مائنڈ سیٹ نے پھر سے سامراجی دور کا بلدیاتی نظام نافذ کرکے عوامی نمائندوں کے تمام اختیارات اور وسائل سلب کرلیے، پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت نے اربوں روپے کے منصوبے صرف فائلوں کی حد تک مکمل کیے پیپلزپارٹی دور میں مکمل کیے گئے تمام نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کی شفاف انکوائری کی جانی چاہیئے، سندھ میں گزشتہ 15 برسوں میں کرپشن تمام حکومتی اداروں کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے-
ماسکو سےتجارتی سامان لے کر مال بردار گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان میں داخل
قبل ازیں سید مصطفی کمال نے کہا تھا کہ شہر کو گزشتہ پندرہ برس میں پیپلز پارٹی نےتباہ وبرباد کردیا ہے، لوگ آج پینے کے صاف پانی کو ترس رہےہیں کراچی پاکستان کو ستر فیصد سے زائد ریونیو دیتا ہے، ایم کیو ایم کے دور نظامت میں کراچی میں جو ترقی ہوئی وہ پھر کبھی نا ہوسکی، ہماری نظامات کے دور میں شہر خوشحال اور سب کے معاشی حالات بہتر ہوئےاللہ پاک نے مجھ سے کراچی کو دوبارہ تیزی سے ترقی کرنے والے شہروں میں شمارکروایا ملک میں اس وقت ناامیدی کی کیفیت ہے اور بے یقینی کی وجہ سے معیشت تباہ ہورہی ہے حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے-