فاسٹ بولر حارث رؤف نے ولیمے کے بعد ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر شیئر کیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔حارث رؤف نے اہلیہ اور اپنے ہاتھ میں مہندی لگی تصویر شیئر کی جو رسم کے دوران لی گئی تھی۔
حارث نے ایک تصویر بارات کی شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ رنگ کی شیروانی زیب تن کی جبکہ مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں۔کرکٹر کے ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی جس میں مزنا نے پیازی رنگ کی میکسی پہنی تھی ،واضح رہے کہ حارث رؤف کے ولیمے کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی تھی جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق، اوپننگ بیٹر فخر زمان، آل راؤنڈر فہیم اشرف، سہیل تنویر اور موسیٰ خان بھی موجود تھے،
Shares:








