ضلع چارسدہ میں گیس لوڈ شیڈنگ نے عوام کے ناک میں دم کر رکھا ہے ، گھریلو صارفین گیس نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے ،صارفین کے مطابق چارسدہ سٹی ایریا میں گھنٹوں گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے گھروں میں خواتین رل گئے، کھانے پکانے کے اوقات میں گیس مکمل غائب رہتی ہے یہاں تک کے گیس نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین بغیر ناشتے کی کام پر جاتے ہے،شدید مہنگائی کے اس دور میں عوام مہنگی گیس سلنڈر لانے پر مجبور ہے، لیکن کوئی پرسان حال نہیں،

Shares: