ننکانہ :ممکنہ سیلاب، ناگہانی صورتحال،نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 ہائی الرٹ ہے
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 اور ڈسٹرکٹ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں قائم کئے گئے ریسکیو اینڈ فلڈ ریلیف کیمپس میں انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ریسکیو 1122عملہ عوام الناس کو احساس تحفظ فراہم کرنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت ہائی الرٹ ہے۔
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ضلع قصور کو ایمرجنسی کور فراہم کرنے کے لئے ننکانہ صاحب سے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب کی 4 واٹر ریسکیو ٹیمیں بمعہ کشتیاں اور فلڈ فائیٹنگ سازو سامان کے ساتھ روانہ ہو چکی ہیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ مشکل میں گھرے ہوئے لوگوں کی بروقت مدد کو یقینی بنایا جائے گا اور ریسکیورز پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو شاندار انداز میں سرانجام دیں گے