میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری) گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی ،اغواء اور قتل کی وارداتیں ،شہریوں کااحتجاج
تفصیل کے مطابق خوشحال ضلع گھوٹکی کا امن تباہ،چوری ،ڈکیتی اوراغوا کی وارداتوں نے شہریوں کاسکوں تباہ کر دیا۔ اغواء اورقتل روز کا مرہ کا معمول بن گیا،گذشتہ روز گھوٹکی کی شہباز کالونی سے لغاری برادری کے دو معصوم بچوں 12 سالہ سلمان لغاری اور 9 سالہ کلثوم کو نامعلوم افراد نے اغوا کر کے بچوں کی لاشیں نہرو شاہ قبرستان میں پھینک دیں
جس پر میرپورماتھیلو میں جروار مین چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بڑی تعداد میں شرکت کی اور نعرے لگائے۔ میوو گبول، الطاف بزدارنے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایس ایس پی گھوٹکی معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور ضلع گھوٹکی میں امن و امان بحال کیا جائے کہ گائوں والے اور شہرمیں رہنے والے شہری اپنے بچوں کے ساتھ سکون کی زندگی گذار سکیں۔