لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں-
باغی ٹی وی: لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران سراج الحق نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، ٹیرف بڑھا کر عوام کی جیبوں پر 500 ارب کا ڈاکہ ڈالا گیا، ٹیکسز شامل کر کے فی یونٹ قیمت 56 روپے تک پہنچ گئی ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غریب طبقہ کیلئے قیامت سے کم نہیں حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے، حکومت آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے سامنے لائے، حکمران قرض خود ہڑپ کرتے ہیں، ادائیگی کے لیے عوام کو قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچز کیے لیکن اب مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے۔
توشہ خانہ کیس:عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد عوام پر بجلی بم گرا دیا ہے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فی یونٹ کا بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھا کر 29 روپے 78 پیسے کر دیا گیا ہے بجلی کے 100 یونٹ استعمال کرنے پر 500 روپے بڑھائے گئے ہیں ، اگر پرانا بل 1340 روپے ہے تو نیا بل 1826 روپے ادا کرنا ہوگا ، 200 یونٹ استعمال کرنے پر ایک ہزار روپے اضافہ لگے گا، 200 یونٹ پر پرانا بل 3700 روپے ہونے کی صورت میں نیا بل 4700 روپے ادا کرنا پڑے گا۔
300 یونٹ استعمال کرنے والوں کیلئے 2 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے، 300 یونٹ کا پرانا بل 6 ہزار ہے تو نیا بل 8 ہزار روپے ہوگا ، 400 یونٹ والے صارف کو 2300 روپے اضافی جمع کرانا پڑیں گے، پرانا بل 10 ہزار ہونے کی صورت میں نیا بل 12300 روپے آئے گا۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا
500 یونٹ خرچ کرنے والوں کیلئے 3 ہزار روپے بجلی مہنگی کر دی گئی ہے، اب وہ 13 ہزار کے بجائے 16 ہزار روپے کا بل جمع کرائیں گے، 700 یونٹ پر 4 ہزار روپے اضافہ لگایا گیا ہے، اگر پرانا بل 24 ہزار ہے تو نیا بل 28 ہزارروپے آئے گا۔








