پشاورانسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست مسترد کردی، پولیس نے دونوں کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
پشاور انسداد دھشتگردی عدالت میں سابق اراکین اسمبلی ارباب وسیم حیات اور ملک واجد کی درخواست ضمانت پر سماعت اے ٹی سی کے جج عامر نذیر کی، سابق ایم پی ایز ضمانت قبل از گرفتاری کےلیے آج عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی، سابق ایم پی ایز کو تھانہ خان رازق پولیس نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا ، ایم پی ایز کے خلاف تھانہ خان رازق میں مقدمہ درج ہیں

Shares: