ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)سویڈن حکومت کی سرپرستی میں "قرآن مقدس” کی توہین کے خلاف اقوامِ متحدہ اور او آئی سی اسلامی شعائر کے توہین کے مرتکب ممالک ، تنظیموں اور افراد کیخلاف فوری تادیبی کارروائی کرے ،علامہ اسد مدنی
تفصیلات کےمطابق قائد اہلسنت خطیب اہلسنت فخر ننکانہ صاحب مذہبی سکالر علامہ مفتی محمد اسد مدنی امیر جماعت اہل سنت ضلع ننکانہ، ضلعی کوارڈینیٹر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، مہتمم جامعہ محمدیہ غوثیہ رضویہ ننکانہ صاحب،انچارچ شعبہ اخلاقیات پاک گریژن سکول و کالج نے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ گزشتہ دنوں سویڈن حکومت کی سرپرستی میں اسکے ایک دہشت گرد ملعون شہری نے اللہ کی مقدس کتاب قرآن مجید” کی توہین کی اور یہ کسی بھی صورت معافی کے قابل عمل نہیں ہے ,سویڈن حکومت اور اسکے قابلِ نفرت دہشت گرد شہری کیخلاف عالمی سطح پر کاروائی ہونی چاہیے,
دنیا میں چند ممالک نام نہاد آزادئ اظہارِ رائے کے نام پر اسلام اور اسلامی شعائر کیخلاف مسلسل حملے کررہے ہیں جس سے دنیا میں موجود ڈیڑھ ارب سے ذائد مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہو رہے ہیں۔ مسلمان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شانِ اقدس اور قرآن مقدس کی توہین کو کسی صورت ایک لمحے کیلئے برداشت نہیں کریں گے۔ علامہ اسد مدنی نے مزید کہا کہ سویڈن حکومت کی سرپرستی میں ایک فسادی شخص نے دنیا کے امن کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی ہے جس پر اقوامِ متحدہ ،او آئی سی ، دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک کو سامنے آکر سویڈن سمیت دیگر دہشت پسندانہ سوچ کے حامل ممالک ، تنظیموں اور افراد کو اسلام مخالف کارروائیوں سے روکنے کے اقدامات کرنے ہوں گے,
انہوں نے سویڈن حکومت اور اسکی ناکام انتظامیہ اور فسادی شخص کی شدید الفاظ میں مزمت کی جنہوں نے ایک منظم منصوبے کے تحت قرآنِ مقدس کی توہین کی ,اسلامی ممالک کے متفقہ فورم او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف اور صرف قراردادوں کو پاس کرنے تک محدود نہ رہیں بلکہ سویڈن کیخلاف تمام معاشی ، سیاسی اور دیگر تعلقات کو فوری طور منقطع کیا جاۓ