کوٸٹہ : تجاوزات مافیا اورگرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں،17دکانداروں کی جیل یاترا

کوئٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار زبیرخان)ضلعی انتظامیہ کی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں۔17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا گیا
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میر شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے دیگر عملے کے ہمراہ لیاقت بازار مسجد روڈ فاطمہ جناح روڈ اور ملحقہ علاقوں میں تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا

ان کا کہنا تھا کہ تجاوزات سے نہ صرف ٹریفک روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ شہر کا حسن بھی خراب ہو رہا ہے بارہا دکانداروں کو متنبہ بھی کیا گیا لیکن وہ اپنے روش ترک نہیں کر رہے جس کے باعث ہمیں سختی کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Comments are closed.