ڈی آئی خان :راجہ ہاؤس پر 12 واں سالانہ امن جرگہ منعقد ہوا

ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل) راجہ ہاؤس پر 12 واں سالانہ امن جرگہ منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق سفیر امن راجہ شوکت علی کی وفات کے بعد ان کے جانشین راجہ علی رضا کی زیر سرپرستی راجہ ہاؤس پر 12 واں سالانہ امن جرگہ منعقد ہوا جس میں اہل تشیع ،اہل سنت،راجپوت برادری کے بزرگ سیاسی سماجی سخصیات،امن کمیٹی کے ارکان سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کرنل احمد عمر تھے۔

اس موقع پر راجپوت برادری کے بزرگوں نے راجہ شوکت علی مرحوم کے فرزند راجہ علی کو پگڑی پہنا کر امن کے سفر کو راجہ خاندان میں پھر سے جاری کر دیا۔ راجہ علی نے والد کے نقش قدم پر چل کر امن کے سفر کو جاری رکھنے کا عزم دہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میرے والد راجہ شوکت علی نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی بلاتفریق خدمت کی وہ بھی اسی طرح سب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

راجپوت برادری کے بزرگوں کا کہنا تھا کہ ہماری دعائیں اور ساتھ راجہ علی کے ساتھ رہے گا۔ اللہ تعالٰی راجہ علی کو استقامت کے ساتھ امن کا سفر جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ پروگرام کے آخر میں راجہ اختر علی راجہ شوکت علی سید قتیل اظہر بخاری صدر انجمن متولیان اور حنیف پیپا سمیت سکیورٹی فورسز پولیس ،ملک پاکستان کے لئے دعا کی گئی۔

Comments are closed.