سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ اصل حقائق سامنے آرہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق 10 سال پہلے بتادیا تھا، یہ بیرونی ایجنٹ اور یہودی لابی کے ساتھ رابطے میں ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 میں ان کی عالمی قوتوں نے مالی مدد کی، اس کے حق میں پروپیگنڈے کیے گئے، پاکستان توڑنے کی سازش میں شریک امریکا پاکستان تنقید کررہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ہی لوگوں پر الزام لگایا، جنسی تشدد کے الزامات لگائے۔ان کا کہنا تھا کہ سائفر پر سیکرٹری کا بیان آیا ہے کہ سب ڈرامہ تھا، امریکا کا مہرہ باتیں کرکے چورن بیچتا ہے،عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔سربراہ جے یو آئی ف نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے، پورے ملک میں ہر حلقے میں اپنا امیدوار لائیں گے، سیٹ ایڈجسمنٹ کی ضرورت ہوئی تو اضلاع کی سطح پر ہوگی، آج سے جے یو آئی کی رکنیت سازی شروع ہورہی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کو اب منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملی گی،حقیقت قوم کے سامنے آچکی ہے،اب قوم فیصلہ کرے کہ انہوں نے کس کو اپنا لیڈر مقرر کر نا ہے،

Shares: