سیالکوٹ: باغی ٹی وی(سٹی رپورٹر شاہد ریاض )ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان مرتب کر لیا۔ انجینئر نوید اقبال
تفصیل کے مطابق ریسکیو1122نے ماہ محرم کی مناسبت سے ایمرجنسی کوریج پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا کہ ریسکیو 1122نے محرم الحرام کے ماہ میں ہونے والی مجالس و جلوس کی کوریج کے لیے ایمرجنسی کوریج پلان کو حتمی شکل دے دی ہے
جس کے مطابق ضلع بھر کی تمام تحصیلوں میں اہم امام بارگاہوں و مجالس اور نکالے جانے والے جلوسوں میں ریسکیو ایمرجنسی کوریج مہیا کرے گا تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کاروائیوں کا آغاز کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں میڈیکل موبائل ٹیمیں بھی تیار کر دیں ہیں جو جلوسوں کو میڈیکل کوریض مہیا کریں گئیں۔ ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں ریسکیو رضاکاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ریسکیورز ہائی الرٹ ہیں۔








