ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر) کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میںآسان رسائی کھلی کچہری لگائی گئی،اسسٹنٹ کمشنر جنرل حیات اختر نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور تحریری و زبانی درخواستوں پر احکامات بھی جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس کے علاوہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو موقع پر ریلیف دیا جارہا ہے، سائلین کی درخواستوں کو سکین کرکے ان کا ریکارڈ محفوظ کیا جاتاہے ،مسئلہ حل ہونے تک اس پر پیش رفت جاری رہتی ہے۔
عوامی دادرسی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آج بھی ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں آسان رسائی مسائل کم انیشیٹیو کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد چانڈیہ نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سنے اور انکی درخواستوں پر احکامات جاری کئے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں آج عوامی مسائل سرکاری رقبہ کی واگزاری، بے دخلی ملکیتی رقبہ،وارنٹ قبضہ،قبرستان میں لائٹنگ اور درستگی ولدیت سے متعلق تھے۔اے ڈی سی جی محمد اسد چانڈیہ نے ڈیرہ غازی خان تحصیل سے متعلق درخواستوں پر احکامات جاری کیے۔
محمد اسد چانڈیہ نے کہا کہ عوامی خدمت کیلئے ضلع کے تمام افسران ایک پیچ پر ہیں، مسائل حل ہونے تک درخواست کی پیروی کا عمل جاری رہتا ہے۔اس موقع پر انفارمیشن آفیسر خالد رسول،مجاہد مصطفیٰ،احمد ندیم ودیگر بھی موجود تھے۔









