ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواد اکبر)عزادارو ں کی سکیورٹی اور امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ امتیاز چنگوانی
ڈی ایس پی ٹریفک ڈیرہ غازی خان امتیاز احمد خان چنگوانی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان میں محرم الحرام انتہائی عقیدت سے منایاجاتاہے اور مختلف مقامات پر مجالس اور جلوسوں کا انعقاد ہوتاہے عزادارو ں کی سکیورٹی اور امن وامان کو بحال رکھنا محکمہ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے
جس میں ٹریفک پولیس بھی فرائض انجام دیتی ہے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جاتاہے انہوںنے ٹریفک پولیس ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ محرم ڈیوٹی ایمانداری مستقل مزاجی سے انجام دیں کیونکہ یہ ڈیوٹی انتہائی اہم اورحساس نوعیت کی ہو تی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ، بلا نمبر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کے مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ضلع ڈیرہ غازی خان کے دریائی کٹاؤ کے علاقوں میں جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین نے تحصیل تونسہ کے نواحی علاقوں جلو والی اور کس قیصرانی کا دورہ کیا،
اس موقع پر انہوں نے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے ویکسی نیشن عمل کی نگرانی بھی کی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام نظام الدین نے کہا کہ ممکنہ سیلاب اور دریائی کٹاؤ کے علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیمیں جانوروں کی ویکسی نیشن میں مصروف ہیں.








