اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )دربار بابا کالے شاہ پر ساتھیوں کے ہاتھوں مرید قتل،ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ دربار بابا کالے شاہ کے 4 مریدوں نے ساتھی مرید کو قتل کر دیا ملزمان نےمقتول کی نعش بوری میں بند کر کے نہر لوئر باری دواب میں پھنیک دی، چاروں قاتل گرفتار ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا- سب انسپکٹر نوید نزیر نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کر کے گرفتار کیا-
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ ستگھرہ کی حدود میں دربار بابا کالے شاہ واقع ہے جہاں پر ملزمان محمد شہزاد عرف پپو، عمر فاروق، محمد شہزاد ولدیارا اور محمد شیراز کے ساتھ مقتول غلام حسن عرف کاکا مریدین تھے بابا کالے شاہ کی وفات کے بعد بابا بالی سائیں کو دربار کا گدی نشین بنا دیا گیا جو کہ نابینا،بہرہ اور گونگا تھاجس کی وجہ سے گدی نشین کی جواں سالہ بیوی رانی بی بی دربار کا انتظام سنبھالتی تھی اس دوران مبینہ طور پر مقتول اور رانی بی بی کے ناجائز تعلقات قائم ہوگئے ،جس کا ملزمان کو رنج تھا جو مختلف طریقوں سے مقتول کو تنگ کرتے تھے، رانی بی بی کو علم ہوا تو اس نے چاروں ملزمان مریدوں کو دربار سے نکال دیا
جس کا ملزمان کو رنج تھا ملزمان نے28 دسمبر 2022 کو مقتول کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور اپنا جرم چھپانے کے لئے اس کی نعش بوری میں بند کر کے اسے نہر لوئر باری دواب میں پھینگ دیا مقتول کے بھائی نے تھانہ ستگھرہ میں اپنے بھائی کے لاپتہ ھونے کی رپورٹ درج کرادی 2 دن بعد مقتول کی نعش یوسف والا کے قریب سے نہر سے برامد ھو گئی مقتول کے بھائی غلام عباس نے کپڑوں سے اپنے بھائی کو شناخت کر لیا پولیس تھانہ ستگھرہ کے سب انسپکٹر نوید نزیر نےجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو چند گھنٹوں میں ہی گرفتار کر لیا ابتدائی تفشیش میں ہی ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا یوں پولیس نے 7 ماہ قبل ہونے والے اندھے قتل کی واردات کے چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے جو ڈیشل جیل روانہ کر دئیے –