بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم دینے کے حوالہ سے قانون سازی کر سکتے ہیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ جس پر وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دینے کا کوئی حوالہ قرآن ،حدیث سے ملا تو قانون سازی کرسکتے ہیں،

چیئرمین ریاض فتیانہ کے زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے میراث اور طلاق کی مسلک کے تحت قانون سازی کی حمایت کی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ فقہ حنفی میں ایک ہی نشست میں تین طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جائے۔

بھارت، تین طلاق بل کے تحت پہلا مقدمہ درج

وزیر قانون نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے استفسارکیا کہ بیک وقت تین طلاقیں دینے پر اسلام میں کیا سزا ہے ، جس پر قبلہ ایاز نے کہا کہ حضرت عمر نے بیک وقت طلاق دینے والے کو کوڑے مارے اور راہ چلتے ہوئے بھی سزا دی ،قرآن وحدیث کی طرف سے تین طلا قیں قابل سزا ہونے کی تصدیق اسلامی نظریاتی کونسل کرے گی ،

بھارت، ایک ساتھ تین طلاق بولنے پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج

وزیر قانون نے کہا کہ حضرت عمر نے بیک وقت تین طلاقیں دینے والے کو سزا دی تو ہم اس پر قانون سازی کرسکتے ہیں،

رکن اسمبلی محمود بشیر ورک نے سوال کیا کہ کیا مذاق میں طلاق ہو سکتی ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے حکام کا کہنا تھا کہ طلاق مذاق میں بھی دی جائے تو ہو جاتی ہے۔ بیک وقت تین طلاقوں کو قابل تعذیر جرم قرار دینے کی سفارش کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ طلاق دینے کے بعد مرد کو بھی ندامت رہتی ہے۔

Shares: