میرپورخاص:بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

بجلی نہ ہونے کے سبب پمپنگ اسٹیشن بند،بلدیہ انتظامیہ پرسکتہ طاری، کام کہاں سے شروع کیا جائے

میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب
تفصیلات کے مطابق کئی روز شدید ترین گرمی اور حبس ہونے کے بعد آخر قدرت کو میرپورخاص کے شہریوں پہ رحم آگیا اور میرپورخاص میں بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،نشیبی علاقے زیر آب بلدیہ انتظامیہ سکتے میں کہ کام کہاں سے شروع کیا جائے ،بجلی نہ ہونے کے سبب پمپنگ اسٹیشنوں پر موجود پمپوں کو تا وقت نہیں چلایا جاسکا ، جسکی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا

Leave a reply