کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان) وڈور روڈ بستی باڑا ویسٹ مینجمنٹ کے شکنجے میں پھنس گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والوں نے پورے ڈی جی خان کا کوڑا کرکٹ بستی باڑا کے روڈ کے پاس ڈالنا شروع کر دیا ہے یہ امد و رفت والا روڈ ہے اور اس روڈ پر 24 گھنٹے لوگوں کا گزر ہوتا رہتا ہے اس روڈ کے پاس گنجان اباد گاؤں بسے ہوئے ہیں روڈ کے نزدیک گندگی کی وجہ سے یہاں سے گزرنا تو دور سانس لینا بھی مشکل ہو جاتا ہے

ذرائع کے مطابق اس گندگی کی وجہ سے یہاں کے لوگوں میں مختلف بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بہت حد تک بڑھ گیا ہے ویسٹ منیجمنٹ والے یہاں پر ہسپتال کا ہر طرح کا ویسٹ بھی ڈالتے ہیں ویسٹ مینجمنٹ والے یہاں پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کے بعد اس کو اگ لگا کر تلف کرنا بھی گوارا نہیں کرتے

گند اٹھانے والے لوڈر مزدہ اور ٹرالیوں کے ڈرائیور صاحبان بغیر کورنگ کے کھلے عام روڈ پر گندگی پھیلاتے ہوئے وہاں سے گزرتے ہیں پورے سٹی سے یہ مزدے اور ٹرالیاں گند کو بغیر ڈھانپے شہر کے مختلف علاقوں اور کالونیوں میں سے گزرتے ہوئے بستی باڈا روڈ پر اتے ہیں بغیر کورنگ کے گند اٹھانے کی وجہ سے بہت بار یا ویسٹ روڈ پر ہی گر جاتا ہے جس کی وجہ سے گزرنے والی عوام کو بہت بار مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے

مقامی شہریوں اور علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم ڈیرہ غازی خان میں ناکام ہو چکا ہے ان لوگوں کو شہریوں کی زندگی کی کوئی پرواہ نہیں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم شہر کو صاف کرنے کے لیے ائی تھی نہ کہ شہر اور دیہی علاقوں میں بیماریاں پھیلانے کے لیے شہریوں نے ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج جواد الحسن گوندل سے اپیل کی ہے کہ ان معاملات پر سختی سے نظر ثانی کریں تاکہ عام عوام اس گندگی کی وجہ سے کسی موزی مرض کا شکار نہ ہو

Shares: