اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی پانی کی بوتلوں کی بڑی کھیپ پکڑلی ، فوڈ سیفٹی ٹیم کا شہزار پارک میں واٹر پلانٹ پر چھاپہ، 750 لٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط، مالکان کے خلاف ایف آئی آر درج، واٹر پلانٹ بند کردیا گیا-

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔
اوکاڑہ کے علاقے شہزاد پارک میں جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر سٹورز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

Shares: