ماڈل کے ساتھ اسکینڈل پر عامر خان کی شادی تنازعات کا شکار
پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا کے ساتھ اسکینڈل مبینہ طور پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ ان کے ایک دوسرے سے الگ رہنے کے خبریں آرہی ہے،ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق باکسر عامر نے ماڈل سمیرا سے قابل اعتراض تصاویر کا مطالبہ کیا تھا اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ ان تصاویر کو دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیں گے غیر ملکی اخبار نے بتایا ہے کہ اس وقت سے فریال اور عامر الگ رہ رہے ہیں اور فریال اپنی شادی ختم کرنے یا نہ کرنے پر وقت لے رہی ہیں۔ اس جوڑے کی شادی 2013 سے ہوئی ہے اور ان کے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں، سات سالہ لامائسہ، اور پانچ سالہ علینہ اور ایک بیٹا محمد تین سال کا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فریال مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور اپنے بچوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ باکسر عامر کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ اس نے ماڈل سے غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کیا تھا جس پر وہ شرمندہ ہے اور اس نے خود کو دوسری خواتین کو ٹیکسٹ کرنے سے روکنے کے لئے تھراپی کے تحت جانے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن انکی اہلیہ باکسر عامر خان کے ان حر کتوں سے دلبرداشتہ ہو گئی ہے،اسلئے وہ آنے والے وقت میں اس رشتے میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرے گی،