مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت گلشن اقبال کے علاقے قائد اعظم کالونی ،حسن اسکوائر اور غریب آباد میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احجاجی مظاہرے کیے گئے۔احتجاجی مظاہروں میں اہلیان علاقہ نےبھرپور شرکت کی۔مظاہرین نےگیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرےبازی بھی کی۔مظاہرین کا کہناتھا کہ گزشتہ کئی دنوں سے گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ گھروں میں چولہے نہیں جل رہے۔ بچے کھانے کیلئے تڑپ رہے ہیں لیکن گیس دستیاب نہیں۔ ایک غریب مزدور ہر روز ہوٹل سے کھانا نہیں کھا سکتا۔ایک طرف گیس کے بھاری بل ادا کر رہے ہیں تو دوسری جانب مہنگی ترین گیس خرید کر کھانے تیار کر رہے ہیں۔

اس موقع پرمرکزی مسلم لیگ گلشن اقبال کے صدرحافظ عبدالقیوم نے کہا کہ گیس اور بجلی کی بندش سے شہری دوہری ازیت میں مبتلا ہیں ۔ گیس کی لوڈشیڈنگ نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیے ہیں۔کے الیکڑک اور سوئی سدرن گیس والےعوام کےلیےعذاب بن گئے ہیں۔بجلی اور پانی کی بندش کے بعد اب گیس کی بندش ظلم کی انتہا ہے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔رہی سہی کسر گیس بندش کے ذریعے پوری کی جارہی ہے۔کراچی شہر کو لاوارث بنا کرعوام کوسڑکوں پر نکلنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔گیس کی لوڈشیڈنگ پرحکومتی اقدامات نہ ہوناقابل مذمت ہے۔عوام کو مروجہ سیاسی اشرافیہ کے متعلق سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا۔حافظ عبدالقیوم اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ عوام کی مشکلات میں اضافہ بننے والے کرداروں کو نکیل ڈالے اور انہیں قانون کے دائرے میں لائے ۔ اور گیس کی فراہمی یقینی بنا کرعوام کو سہولت فراہم کرے۔

Shares: