اسلام آباد،زہریلا کھانا کھانے کی وجہ سے 2 بچے جاں بحق ،ایک کی حالت تشویش ناک

0
47

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر میں 2 بچے زہریلا کھانا کھانے سے زندگی کی بازی ہارگئے جبکہ تیسرا اسپتال میں زیرعلاج ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 7 سالہ نادیہ اور اڑھائی سالہ علی شامل ہیں۔ بچوں کی جاں بحق ہونے سے متعلق پولیس کو اطلاع ان کی والدہ کی طرف سے دی گئی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ہومی سائیڈ انوسٹی گیشن یونٹ تفتیش کررہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔

Leave a reply