ریاض: غلاف کعبہ کی کڑھائی، سلائی اور بنائی میں زائرین بھی حصہ لے سکتے ہیں-

باغی ٹی وی : سعودی عرب میں حرمین شریفین انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلاف کعبہ کی کڑھائی، سلائی اور بنائی میں کسوہ نمائش کے وزیٹرز حصہ لے سکتے ہیں، انہیں اس کا موقع دیا جائے گا-

حرمین شریفین انتظامیہ کے ماتحت نمائشوں اور عجائب گھروں کے ادارے کے سیکریٹری سطام المطرفی نے کہا کہ زائرین غلاف کعبہ کی تیاری کے تمام مراحل کا تعارف دیکھ سکیں گے نمائش میں اس کا اہتمام کیا گیا ہے علاوہ ازیں غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کا انتخاب بھی نمائش میں سجایا گیا ہے۔

سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب 15 محرم الحرام کو ہو گی

سطام المطرفی کا کہنا ہے کہ انتظامیہ یہ چاہتی ہے کہ دنیا بھر کے زائرین نمائش دیکھ کرمسجد الحرام، خانہ کعبہ اور غلاف کعبہ کے حوالے سے سعودی حکومت کی کاوشوں سے واقف ہوں‘ انہوں نے کہا کہ غلاف کعبہ کے مختلف حصوں کو دکھانے، غسل کعبہ کی رسم اور دیگر تقریبات کے حوالے سے ورچول نمائش اور ای ایپلی کیشنز کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔

یوم عاشورہ جلوس میں لوہےکاعلم تار سےٹکرانے پرکرنٹ لگنےسے 4 افراد جاں بحق

دوسری جانب سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کا اہتمام 15 محرم الحرام یعنی 2 اگست کو نمازِ فجر کے بعد کیا جائے گا،سالانہ غسلِ کعبہ کی تقریب کے دوران مکہ مکرمہ کے گورنر شہزادہ خالد ا لفیصل خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں کو آبِ زم زم، عرقِ گلاب اور مشک سے دھوئیں گے جب کہ خانہ کعبہ کے فرش کو آبِ زم زم، عرقِ گلب اور عود کے عطر سے دھویا جائے گا۔

عراق میں بھی بھارتی سیرپ میں زہریلے اجزا کا انکشاف

مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو آبِ زم زم سے دھونے کے بعد ہاتھوں اور کھجور کے پتوں کی مدد سے خشک کیا جائے گا جب کہ سفید کپڑے کا استعمال دیواروں کو صاف کرنے کے لیے کیا جائے گا خیال رہے کہ غسلِ کعبہ کی یہ مقدس روایت نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے۔

یہ داستان غم سنو حضرت حسین کی ،کرتا ہوں میں بیاں شہادت حسین کی

Shares: