میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزہب شاہ کی رپورٹ )میرپورخاص میں گندم کی قلت پوری کرنے کے لیے گندم کی بوریوں میں گندم کی مقدار کم اور مٹی کی مقدار زیادہ والی بوریاں پہنچانے کا انکشاف،ڈی ایف سی فوڈ نے غیر معیاری گندم کو چکیوں پر سپلائی کا حتمی پلان بھی ترتیب دے دیا

ذرائع کے مطابق محکمہ فوڈ کو 3 لاکھ میٹرک ٹن ٹارگٹ دیا گیا تھا تاہم صرف 73 ہزار میٹرک ٹن گندم جمع کی گئی جس پر میرپورخاص میں گندم بحران کے باعث آٹے کی قیمت 150 سے بھی تجاوز کرگئی جبکہ سابق ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن کے سیکرٹری فوڈ کو لکھے گئے لیٹر کے بعد نوابشاہ سے گندم میرپورخاص پہنچنا تو شروع ہوگئی لیکن خراب گندم ہونے کا انکشاف ہوا ہے

ڈی ایف سی فوڈ کی جانب سے خراب گندم پر موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا گیا کہ گندم کی کوئی قلت بھی نہیں ہے اور کوئی گندم خراب بھی نہیں ہے جبکہ چکی مالکان کے مطابق مٹی زدہ گندم کرپشن کی ایک پرانی پریکٹس ہے جس کا بوجھ عوام پر آتا ہے چکی مالکان کو سرکاری ریٹ پر گندم کی بوری فروخت کی جاتی ہے لیکن اس میں مٹی کا وزن زیادہ اور گندم کا وزن کم ہونے کی وجہ سے وہ آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے اپنے نقصان کو پورا کرتے ہیں،ذرائع کے مطابق ڈی ایف سی فوڈ میر علی محمد خراب گندم چکی اور ملوں پر سپلائی کرنے کے لئے اپنے دفتر میں خفیہ میٹنگوں میں مصروف ہیں

Shares: