پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین سے ملاقات کیلئے ان کی قانونی ٹیم اٹک جیل پہنچ گئی۔
باغی ٹی وی: وکیل نعیم پنجوتھا چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اٹک جیل پہنچے، جہاں سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل ور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سے ملاقات کی اجازت مانگی،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے لیے تا حال جواب نہیں ملا، چیئرمین پی ٹی آئی سے پاور آف اٹارنی اور مختلف درخواستوں پر دستخط کروانے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل نے کہا کہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے پر اپیل دائر کرنے کیلئے بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے دستخط کروانے ہیں چیئرمین پی ٹی آئی سے خیریت، کھانے پینے اور کپڑوں کا بھی پوچھنا ہے۔
روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کو اٹک جیل منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 6 بج کر 50 منٹ پر اٹک جیل منتقل کیا گیا، جہاں جیل مینویل کے مطابق ان کا میڈیکل کیا گیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد زمان پارک لاہور سے گرفتار کیا، جس کے بعد وفاقی پولیس نے سابق وزیراعظم کو اسلام آباد پہنچایا تھا۔
یہ سب مکافات عمل ہے اب رونا کس لیے ہے،رانا ثنااللہ
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا،اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی ہے۔








