چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریباً 800 کلو میٹر دورہے زلزلےسے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان
خیال رہے کہ چین پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں مچنے والی تباہی سے 10 مزید افراد ہلاک ہوچکے ہیں شمالی چین میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔
تائیوان میں بھی ڈوکسوری کے بعد سمندری طوفان نے تباہی مچادی تائی پے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں، متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، شمالی اور وسطی تائیوان کے پہاڑی علاقوں میں سیکڑوں لوگ پھنس گئےبارشوں نے سب سے زیادہ تباہی وسطی نانتو کاؤنٹی میں مچائی۔