باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں ٹریفک حادثے میں چار افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں،
حادثہ نادرن بائی پاس کے قریب پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ٹریفک حادثہ ایک کوسٹر اورٹرک کے مابین نادرن بائی پاس پر ایم ڈی کراسنگ کے قریب پیش آیا ،پولیس حکام کے مطابق کوسٹر میں موجود افراد پکنک پر فارم ہاؤس جا رہے تھے جہاں تیز رفتاری کے باعث تصادم کے نتیجے یں جانی نقصان ہوا۔ ترجمان چھیپا کے مطابق چار افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ دو بچوں ایک خاتون سمیت 16 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
جاں بحق ہونے والوں میں فوری طور پر صرف ایک 70 سالہ شخص کی سلطان اکبر کے نام سے شناخت ہوئی ہے جبکہ 3 افراد کو شناخت نہیں کیا جا سکا،جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،
ترجمان چھیپا کے مطابق
جاں بحق وزخمی ہونے والوں کی شناخت:
01- نامعلوم ولد نامعلوم عمر25سال (جاں بحق مرد)
02- نامعلوم ولد نامعلوم عمر30سال (جاں بحق مرد)
03- سلطان ولد اکبر عمر70سال (جاں بحق مرد)
04- نامعلوم ولد نامعلوم عمر28سال (جاں بحق مرد)
05- ایتھل ولد انیس عمر04سال (زخمی بچہ)
06- جانسن ولد انیس عمر08سال (زخمی بچہ)
07- روزین زوجہ نامعلوم عمر45سال (زخمی خاتون)
08- سلمان ولد ڈیوڈ عمر30سال (زخمی مرد)
09- کاشف ولد غلام شاہ عمر24سال (زخمی مرد)
10- شہزاد ولد خائستہ خان عمر26سال (زخمی مرد)
11- شوکت ولد امین خان عمر45سال (زخمی مرد)
12- گُل زیب ولد جہانزیب عمر19سال (زخمی مرد)
13- نامعلوم ولد نامعلوم عمر40سال (زخمی مرد)
14- عبدالرحمان ولد نامعلوم عمر22سال (زخمی مرد)
15- حمزہ ولد احسان اللہ عمر45سال (زخمی مرد)
16- یار اللہ دتہ ولد اللہ دتہ عمر32سال (زخمی مرد)
17- احسن ولد نامعلوم عمر40سال (زخمی مرد)
18- واجد ولد نامعلوم عمر22سال (زخمی مرد)
19- سبحان ولد حفیظ عمر20سال (زخمی مرد)
20- صغیر ولد نذیر عمر18سال (زخمی مرد)۔چھیپا ذرائع۔