الیکشن کمیشن کی عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید

الیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے
0
53
Imran Khan

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا اور سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی چلنے والی تمام خبروں کی الیکشن کمیشن سختی سے تردید کرتا ہےالیکشن کمیشن میں آج اس موضوع پر نہ تو کوئی اجلاس ہوا ہے اور نہ ہی یہ موضوع زیر غور رہا ہے۔

قبل ازیں خنریں تھیں کہ الیکشن کمیشن نے چئیرمین کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، الیکشن کمیشن کچھ دیر میں باضابطہ اعلان کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی فائل تیار کر کے کمیشن کو بھجوا دی گئی-

پاکستانی روپے کے مقابلےمیں امریکی ڈالرمہنگا، اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان

واضح رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے جان بوجھ کر الیکشن کمیشن میں جھوٹی تفصیلات دیں، ملزم کو الیکشن ایکٹ کی سیکشن 174 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی جاتی ہے-

برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کو نوکری دینے والے مالکان کوتین گنا زیادہ جرمانہ ہوگا

Leave a reply