شہریار آفریدی کی نظر بندی،عدالت نے ڈی سی کو کیا طلب

0
47
sy afridi

راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی و دیگر کی ضمانت کے بعد دوبارہ نظربندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو عدالت طلب کرلیا ،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر کس طرح کے احکامات جاری کررہا ہے، ڈپٹی کمشنر حکومتی جماعت کا نمائندہ نہیں بلکہ عوام کی خدمت کیلئے ہے،ضمانت اور نظر بندی کے آرڈر معطلی کے بعد دوبارہ نظربندی کے آرڈر بادی النظر توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،ڈپٹی کمشنر کل ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کرے ورنہ کاروائی کرینگے،

شہریار آفریدی اور دیگر کی جانب سے انکے وکلاء شیر افضل مروت، سردار عبدالرازق خان اور رضوان اختر پیش ہوئے ،عدالت نے کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

 پرامن احتجاج ہرکسی کا حق ہے،9 مئی کو جو کچھ ہوا اسکےحق میں نہیں 

عدالت کے گیٹوں پر پولیس کھڑی ہے آنے نہیں دیا جارہا 

کنیز فاطمہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی محب وطن پاکستانی ایسی واقعات کو پسند نہیں کرتا،

 شہریار آفریدی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا یے

واضح رہے کہ چار اگست کوشہر یار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہائی کے بعد فوری گرفتار کیا گیا ہے، شہر یار آفریدی کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے انہین رہا کرنے کا حکم دیا

Leave a reply