حیدرآباد : فلاحی اسپتال میں خاتون نے 6 بچوں کو جنم دیا تاہم قبل ازوقت پیدائش سے 5 بچے انتقال کرگئے۔
باغی ٹی وی: ایم ایس ڈاکٹر وسیم شیخ نے بتایا کہ کنری عمرکوٹ کی رہائشی خاتون کے قبل ازوقت آپریشن کے ذریعے 6 بچوں کی ولادت ہوئی تاہم پانچ بچے انتقال کرگئے طبی پیچیدگیوں کی وجہ سے خاتون کا آپریشن کرکے بچوں کی پیدائش قبل از وقت کروائی گئی تھی ایک نومولود آئی سی یو میں ہے اور اس کی خصوصی دیکھ بھال کی جارہی ہے جب کہ خاتون کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی بچے سمیت قتل کردیئے گئے، جب کہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےپولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میاں بیوی اور انکے چار بچے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری بھجوا دی گئی
حکام نے بتایا کہ عبدالخالق اپنی بیوی اور چارسالہ بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے، مندوخیل آباد کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں فائرنگ کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتائی جاتی ہے، تاہم متعلقہ پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے فائرنگ سے میاں بیوی اور بچےکے جاں بحق ہونےکے واقعےکا نوٹس لیا ہے صوبائی وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔








