سکھر : بلاول بھٹو زرداری نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کمپلیکس اور چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کا بھی افتتاح کردیا۔
باغی ٹی وی:ایس آئی یو ٹی کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر ادیب رضوی بھی موجود تھے، سکھر میں 27 ایکڑ رقبے پر مشتمل 70 ڈائیلاسز مشینوں کےساتھ 170بستروں کے میڈیکل کمپلیکس میں علاج کی سہولیات میسرآسکیں گی،بلاول نے ڈائیلیسز، لیبارٹری، ریڈیالوجی، پیٹ اسکین، سائیکلوٹرون اور روبوٹک سرجری سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
So good to see Dr Adib Rizvi with BBZ as he’s the only politician who can take his vision forward. Dr Rizvi’s words ring true even today many decades later that ‘we cannot let them die just because they cannot afford to live.’
SIUT is an example of the finest PPP in South Asia! pic.twitter.com/YpSube8iK1
— Hassan Raza (@HRazaPK) August 8, 2023
انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیںا ٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-
"اٹھارویں ترمیم پر ڈاکہ ڈال کر جو آپ کے این آئی سی وی ڈی, این آئی سی ایچ اور جے پی ایم سی پر قبضے کرنے کی کوشش کی گئی وہ ادارے آج ہم نے وفاق سے واپس لے لیے ہیں-"
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری@BBhuttoZardari pic.twitter.com/PYtC512DUw
— PPP (@MediaCellPPP) August 8, 2023
“جس طریقے سے سندھ بھر کے اضلاع میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کا جال بچھایا گیا ہے ٹھیک ویسے ہی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونیٹولوجی اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کا جال بچھانا چاہتے ہیں تاکہ ہم اپنی عوام کو مفت علاج دلوا سکیں۔”
چیئرمین پاکستان… pic.twitter.com/4kBI3TMQMR
— PPP (@MediaCellPPP) August 8, 2023
بعدازاں بلاول نے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں پر مشتمل چلڈرن اسپتال کا بھی افتتاح کیاانہوں نے نے جنوبی کوریا کے تعاون سے بننے والے چلڈرن اسپتال کے اوپی ڈی بلاک، ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ اور ڈائیگنوسٹک لیب کا دورہ کیا چائلڈ ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ میں بچوں کیلئے او پی ڈی، ایمرجنسی کے ساتھ ریڈیالوجی، ڈے کیئر اور آئی سی یو کی سہولیات مہیا ہوں گی۔
سکھر میں سندھ انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کے تحت 200 بستروں کے بچوں کے ہسپتال کا افتتاح ۔۔۔سندھ کے ہر ضلع میں صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی کوشش کی ۔۔۔پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت میڈیکل کمپلیکس بنائے جائیں گے ۔۔۔منصوبے کے لیے تعاون پرجنوبی کوریا کے مشکور ہیں۔۔۔چیئرمین پیپلز… pic.twitter.com/vhkwsVOQys
— PTV News (@PTVNewsOfficial) August 8, 2023
بلاول بھٹو زرداری نے چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کو بچوں کیلئے مخصوص دو ایمبولینسوں کی چابیاں حوالے کیں اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، عذرا پیچوہو، جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجون اور وزیراعظم کے مشیر برائے بیرونی سرمایہ کاری سید فیروز شاہ بھی موجود تھے۔