اداکار سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ پہلے ہی دن باکس آفس پر 40 کروڑ کے بزنس پرسلمان خان نے سنی دیول کو منفرد انداز میں مبارکباد دی۔
باغی ٹی وی: سنی دیول کی نئی فلم ’غدر 2‘ گزشتہ روز 11 اگست کو ریلیز ہوئی جوسال 2023 کی بالی ووڈ سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے،فلم کوبھارتی شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے فلم نے پہلے ہی دن باکس آفس پر 40 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس پربالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے سوشل میڈیا پرمبارکباد دیتے ہوئے سنی دیول کا ہی ڈائیلاگ استعمال کیا۔
اداکار سلمان خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اداکار سنی دیول کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ڈھائی کلو کا ہاتھ چالیس کروڑ کی اوپننگ کے برابر ہے ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں غدر 2 کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، ڈھائی کلو کا ہاتھ سنی دیول کا مشہور ڈائیلاگ ہے جو انہوں نے غدرمیں ہی بولا تھا، سلمان خان کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے-
عینی جفعری بالی وڈ فلم کوک کےلئے سائن
واضح رہے کہ اداکار سنی دیول کی 2001 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم غدر میںفلم کے دوران سنی دیول کو اپنی اہلیہ کے لیے پاکستان آتے دیکھا تھا فلم کو شائقین کیجانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا تاہم اب غدر کا کا سیکوئل ’غدر 2‘ گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے جس میں سنی دیول اورامیشا پٹیل کی متاثرکن اداکاری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-