ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحسان اللہ ایاز)پورے ملک کی طرح ننکانہ صاحب میں بھی وطن عزیز کا 76 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
ننکانہ صاحب پولیس، ریسکیو 1122 اورسول ڈیفنس کے دستوں نے پرچم کشائی کے بعد سلامی دی، سلامی سے قبل ساٸرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گٸی جینیمزیم ہال میں ہونے والی تقریب کے دوران مختلف تعلیمی اداروں اور سکھ کمیونٹی کے طلباء اور طالبات نے وطن سے اپنی لازوال محبت کے اظہار کیلئے ملی نغمے پیش کیے
جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر چیئرمین پنجابی سکھ سنگت پاکستان سردار گوپال سنگھ چاولہ نے کہا کہ ہم سب کو ہم سب کو بڑی جدوجہد کے بعد ملنے والی آزادی کی قدر کرنی چاہیے پوری سکھ برادری یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے
کشمیری کئی دہائیوں سے آزادی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رفیق احسن اور ڈی پی او صاعد عزیز نےکہا کہ ہم سب کو مل کر اس ملک کو عظیم بنانا ہے اسلام اور انسانیت کے دشمن اس ملک کے دشمن ہیں
اختتامی تقریب کے بعد ڈی سی ننکانہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سمیت پیرا میڈکس کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا جس کے بعد مریضوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی ان کے ہمراہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اظہر امین اور ایم ایس بھی موجود تھے –