پی ٹی آئی کے مزید رہنما پارٹی سےعلیحدہ ہو گئے

نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا
0
51
PTI

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما صمصام بخاری نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا-

باغی ٹی وی : اس حوالے سے صمصام بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح 9 مئی کے واقعات کی پر زور مذمت کرتا ہوں نہ کبھی وائلنس کی سیاست پر یقین رکھا نہ رکھوں گا اور نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے، یہ ملک ہمارا ہے، ادارے ہمارے ہیں، ہمیں مل کر ملک کے لیے کام کرنا ہے، آج تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتاہوں۔

ذرائع کے مطابق دوسری جانب صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سے ملاقات کی صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے وہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے باقاعدہ پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

گزشتہ روز گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد آئی پی پی میں شمولت اختیار کی تھی اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا،صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان نے وفد کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر کرنل (ر) ہاشم ڈوگر سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔

صدر آئی پی پی علیم خان کا کہنا تھا کہ پارٹی میں اہم شخصیات کی شمولیت خوش آئند ہے، ملکی معاملات اہم مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں، ہم ملکی مسائل کا عملی حل دیں گےجان بوجھ کر ملک کے پانچ سال ضائع کیے گئے، ہمیں اس تاخیر کا ازالہ کرنا ہوگا، عام آدمی کو صرف اپنے مسائل سے غرض ہے، نوجوان طبقے کو امید دلانا اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply