مزید دیکھیں

مقبول

قصور،تھانہ بی ڈویژن،پتنگ بازی عروج پر

تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کی حدود...

لاہور، تیزگام ایکسپریس سے ایک شخص کی لاش برآمد

کراچی سے لاہور آنے والی تیزگام ایکسپریس کے واش...

ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے...

بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا-

باغی ٹی وی : ایک ڈیجیٹل انٹرویو میں روہت شرما سےپوچھا گیا کہ مشکل بولرزکون ہیں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک یا شاہین آفریدی؟ جس کے جواب میں روہت شرما نے بجائے کسی ایک بولر کے نام کا انتخاب کرنے دونوں کو خطرناک بولر قرار دیا کہا کہ خاص طور پرجب بات ہو نئے بال کی تو وہ دونوں بولرز میں کسی ایک کانام نہیں لے سکتے لہٰذا دونوں کا سامنا نہ کرنے کو ترجیح دوں گا، دونوں بولر ز اپنی بال سوئنگ کے ذریعے بیٹسمین کو مشکل میں ڈال دیتے ہیں لہٰذا دونوں ہی کوالٹی بولرز ہیں جو مشکل میں ڈال سکتے ہیں۔

قبل ازیں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نےکہا تھا کہ ہم جیتنا چاہتے ہیں لیکن کئی سوال حل طلب ہیں روہت شرما نے ایشیا کپ کو چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ ایونٹ میں کوالٹی ٹیموں کا سامنا کرنا ہے جس کیلئے میں ایشیا کپ میں کوالٹی ٹیموں کے خلاف بھارتی کھلاڑیوں کو پریشر میں اچھا کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔

بابراعظم کی شادی کب تک؟

دوسری جانب بھارت کےسابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ 2023 کی سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں پاکستان، انگلینڈ، آسٹریلیا اور میزبان بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی میزبان ٹیم انڈیا مضبوط ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور پھر بھارت کو ہوم گراؤنڈ کا بھی فائدہ ہوگا، اسی لیے انڈیا فیورٹ ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا عرب کلب چیمپئینز کپ کو پہلی فتح دلانے پر شکریہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم ایک روزہ میچوں میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے ورلڈکپ کے سیمی فائل میں جگہ بنائے گی، انگلینڈ اپنی مستقل مزاجی اور آسٹریلوی ٹیم اپنے باصلاحیت کھلاڑیوں کی وجہ سے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرسکتی ہے، اگر ان میں سے کوئی ایک بھی ٹیم سیمی فائنل میں نہ پہنچی تو یہ یقیناً حیران کن ہوگا، انہوں نے نیوزی لینڈ کو بھی شاندار ٹیم قرار دیا اور کہا ہوسکتا ہے کیویز سیمی فائنل میں پہنچ جائیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ 2023 اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔

نیمار سعودی کلب الہلال کے ساتھ 2 سالہ معاہدے پر رضا مند