سیالکوٹ:ریسکیورز کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر)ریسکیورز کی کارکردگی کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس کی جانب سے پروقار تقریب کا انعقاد۔

تفصیل کے سیالکوٹ کے مطابق ریسکیورز و ریسکیو محافظین کے اعزاز میں چیمبر آف کامرس سیالکوٹ نے پروقار تقریب کا انعقاد چیمبر آف کامرس نے کیا،جس میں چیمبر ممبرز و کمیونٹی نے بھی ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ صدر چیمبر آف کامرس عبدالغفور، سینئر وائس صدر وہاب جہانگیر، چئیرمین ڈزاسٹر اینڈ رسک شہباز صائم، ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ سید کمال عابد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئرنوید اقبال، جوائنٹ گروپ سیکٹری ملک خلیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ان کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں، ریسکیورز و ریسکیو محافظین اور میڈیا نمائندگان نے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر چیمبر عبد الغفور نے اپنے خطاب میں ریسکیورز کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریسکیورز کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں بلا تفریق اور بروقت موقع پر پہنچ کر اپنی جانوں پر کھیل کر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں،

چئیرمین ڈزاسٹر کمیٹی شہباز صائم نے کہا کہ بلا شبہ ریسکیو1122ایک مثالی ادارہ ہے جو دن رات عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہتا ہے۔

ریجنل ایمرجنسی آفسیر گوجرانوالہ سید کمال عابد نے کہاکہ ریسکیو1122نے بانی ڈائریکٹر جنرل/سیکٹری ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر نگرانی میں کمیونٹی کی سیفٹی کے لیے ہر ممکنہ اقدام اپنایا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیورز دن ہو یا رات،آندھی ہو یا طوفان، بارش ہو یا زلزلہ ہر مشکل صورتحال میں جب جب عوام کو ہماری ضروری پڑی ہم ان کی مدد کو پہنچے، ریسکیو1122کے پاس جو جذبہ اور ساخت موجود ہے اس کی مثال دنیا میں نہی ملتی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے حاضرین کو ریسکیو کی جانب سے دی جانے والی سروسز کے حوالے سے بریف کیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ریسکیو 1122 ہمہ وقت آپ کی خدمت کے لیے موجود تھا ہے اور رہے گا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر گوجرانولہ سید کمال عابد نے چیمبر آف کامرس کا ریسکیورز کے لیے پروقار تقریب کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بانی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر کے خصوصی وژن کے تحت ریسکیو 1122اپنے معاشرے کو محفوظ بنانے میں کوشاں ہے جس میں ہمیں لوکل کمیونٹی کی طرف سے تعاون درکار ہے تا کہ ہم اپنی کمیونٹی کو محفوظ بنا سکیں، اس سلسلہ میں ضلع میں موجود بلند عمارتیں اور انڈسٹریز میں سیفٹی کے بنیادی اقدامات کرنا بہت ضروری ہے تا کہ ہم اپنی صنعتوں کو محفوظ بنا سکیں۔

تقریب کے آخر میں ریسکیور آفیسرز کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کو چیمبر کی طرف سے کیش انعام اور سر ٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا۔

Comments are closed.