لاہور: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شادی سے متعلق خبروں پر ان کے منیجر کا بیان سامنے آگیا ہے۔

باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کپتان کے منیجر نے کہا کہ کپتان بابر اعظم کی نومبر میں شادی کی خبر مکمل طور پر جھوٹی ہے درحقیقت یہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے بھی ایک ’خبر‘ ہے برائے مہربانی غیر تصدیق شدہ خبروں کو شیئر کرنے سے گریز کریں،جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے منیجر کے اس بیان کی توثیق کی ہے-


واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ بابر اعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی کپتان کے گھر والے ان کی شادی رواں برس بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ کے بعد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں قوی امکانات ہیں کہ بابر اعظم کی شادی ورلڈکپ کے بعد نومبر میں ہو رہی ہے، کپتان کے اہلخانہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والے پاکستان کے آسٹریلیا ٹور سے قبل اور ورلڈکپ کے بعد جو کچھ دن بچیں گے، اس میں شادی کردی جائے بابر اعظم کی شادی ان کی کزن سے ہورہی ہے جو رشتے میں ان کی خالہ کی بیٹی ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما، مچل اسٹارک اورشاہین آفریدی کا سامنا کیوں نہیں کرنا چاہتے؟

دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے اہلخانہ نے تصدیق کی ہے کہ انکی مکمل توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے، وہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد شادی کا ارادہ نہیں رکھتےبابراعظم کے فینز کو اپنے ہیرو کو دولہا کے روپ میں دیکھنے کی خواہش سے بخوبی واقف اور ان کی بے تابی کا اندازہ ہے لیکن اس کے لیے انہیں کم از کم ایک سال انتظار کرنا پڑے گا بابراعظم کی شادی کی تاریخ تو ابھی طے نہیں ہوئی لیکن ایک بات ضرور کنفرم ہے کہ بابر ورلڈکپ کے فوری بعد دلہا نہیں بننے جارہے۔

بابراعظم کی شادی کب تک؟

Shares: