پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج ہوگا،
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے ماضی کی حکومتوں کے ظالمانہ اقدامات کی توثیق کردی،پٹرول کی قیمت میں بیس روپے لٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم کی انتہا ہے، حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں ، عوام کی حالت پر رحم کیا جائے، نگران حکومت لوگوں کو ریلیف دے، قوم ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، جماعت اسلامی کے پرامن احتجاج کا حصہ بنے،پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ غریب عوام پر ظلم ہے
نگران حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ایک اور شب خون،خالد مسعود سندھو
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نگران حکومت کا رات کے اندھیرے میں مہنگائی کی پسی عوام پر ایک اور شب خون ، نگران وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے قوم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ رات کے اندھیرے میں پٹرول کی قیمت میں 17.50 کا اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ حکومت فی الفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور عوام کو ریلیف دے وگرنہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔ خالد مسعود سندھو صدر پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے، حکومتی اشرافیہ نے 15 دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے،جس سے ملک کا غریب اور متوسط طبقہ مہنگائی کے طوفان میں پس کر رہ جائے گامیں نگران حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ خدارا قوم پر رحم کیا جائے۔
دوسری جانب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد گڈز کرایوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کر دیا گیا، ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا،،غریب کی سواری ریل گاڑی مزید مہنگی ہو گئی ،پاکستان ریلوے نے ٹرین کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کردیا، پاکستان ریلوے نے تمام میل،ایکسپریس اور پیسنجر ٹرینوں کی تمام کوچز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ،کرایوں میں اضافے کا اطلاق کل 17 اگست سے ہوگا،
نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئ قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی ہے، نوٹفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔








