چلو شہداء کے گھر، فردوس عاشق اعوان کی لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر آمد

0
84

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم دفاع و شہداء کے موقع پرلیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی شہید کے گھر کا دورہ کیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردو س عاشق اعوان نے شہداکے درجات بلندی کے لئے دعا کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
مسلح افواج کے ساتھ مل کر غازیوں اور شہیدیوں کو خراج تحسین کررہے ہیں،شہیدوں کے اہلخانہ کا دھرتی پر قرض ہے،شہدا نے پاک سرزمین کی حفاظت کےلیے اپنا لہو نچھاور کیا،آج شہیدوں اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے،پاک فوج کے شہیدوں نے اپنے لہو سے امن کے دیے روشن کیے،

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے دن ہمیں پاک فوج کے ان بہادر بیٹوں کو یادکرنےاور خراج تحسین پیش کرنے کا ہے،ایک ماہ سے زیادہ ہوگیا مقبوضہ کشمیر میں لوگ محصور ہیں،بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے حقوق سلب کرلیے ہیں،کشمیریوں کا مسئلہ جب تک حل نہیں ہوگا ، خطے میں امن صرف خواب رہےگا، جب تک ظلم کی سیاہ رات ختم نہیں ہوتی پاکستانی قوم ، حکومت، افواج کشمیریوں کیساتھ ہے،قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

خطہ کوہسار کی یونین کونسل گہل سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ پاک فوج کے جوان لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی نے ملک دشمن عناصر کے خلاف پاک فوج کے اپریشنرد الفساد میں راج گال ویلی میں ملک و قوم کی سلامتی و بقاءکے سلسلے میں اپنی جان کا نظرانہ پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش فرمائی ۔ شہیدکو ان کے آبائی گاوں گہل سوراسی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا. ارسلان ستی ستمبر 2017 میں شہید ہوئے.

Leave a reply