چونیاں،باغی ی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) محکمہ ہائی وے اورلیسکو سب ڈویژن چونیاں کی مبینہ غفلت اور نااہلی، مین چھانگا مانگا جمبر روڈ پر دو الیکٹرک پول روڈ کے بالکل درمیان میں کھڑے ہیں ٹھیکیدار نے روڈ کی تعمیر مکمل کردی لیکن پول نہ ہٹائے جا سکے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں اعلیٰ حکام فوری نوٹس لیں اور پول کو روڈ کنارں پرمنتقل کروائیں، علاقہ مکینوں اور مسافروں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن چونیاں میں ایک ماہ میں تین سے چار ایکسیئن تبدیل ہوئے مگر پالیسیاں جوں کی توں ہیں سب ڈویژن لیسکو چونیاں اور محکمہ ہائی وے افسران کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے باعث بڑا حادثہ رونما ہونے کا خدشہ ہے چونیاں تا جبمر روڈ کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور روڈ تعمیر کرنے والے ٹھیکیدار نے لیسکو ڈویژن چونیاں کو روڈ کے درمیان میں آنے والے الیکٹرک پول دوسری جگہ منتقل کرنے کے لاکھوں روپے بھی ادا کر دیئے ہیں مگر اس کے باوجود لیسکو واپڈا نے پول کو عرصہ دراز سے منتقل نہیں کیا۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے مقامی تحصیل انتظامیہ بھی متعدد بار لیسکو کو تحریری طور پر بھی لکھ چکی ہے کہ پول کو سڑک کے درمیان سے کناروں پر منتقل کیا جائے۔علاقہ مکینوں ظفر جٹ، محمد اسماعیل، شفیق چوہدری، محمد خوشی و مسافروں کا کہنا ہے کہ دونوں الیکٹرک پول روڈ کےدرمیان میں ہیں دن رات سینکڑوں گزرنے والے ڈرائیوروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کسی بھی وقت بڑا حادثہ ہو سکتا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ لیسکو واپڈا اے سی قصور، ایکسیئن چونیاں اور محکمہ ہائی وے حکام نوٹس لیں اور الیکٹرک پول کو دوسری متعین جگہ پر منتقل کروائیں