میرپورخاص:پی ایف یو جے کی کال پر صحافی جان محمد مہر کی شہادت پراحتجاجی ریلی
میرپورخاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شازیب شاہ کی رپورٹ) نیشنل پریس کلب اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ اور سندھ صحافی سنگت میرپورخاص کے زیر اہتمام ایک مشترکہ شہید صحافی جان محمد مہر کی شہادت کے حوالے سے نیشنل پریس کلب میرپورخاص سے پوسٹ آفس چوک تک ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
بڑی تعداد میں صحافیوں نے بینر ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے جبکہ احتجاجا بازؤوں پر کالی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں نعرے لگاتے ہوئے اور مارچ کرتے ہوئے پوسٹ آفس چوک پر پہنچے جہاں رہنماؤں نے شہید صحافی جان محمد مہر کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اس واقعے کی شدید مذمت کی
سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر جوابداروں کو گرفتار کر کے سخت سزائیں دی جائے اور سوگوار فیملی کو بھاری معاوضہ ادا کیا جائے تاکہ وہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اج پورے ملک میں صحافی خوف و ہراس میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہ دہشت گرد جدید اسلحے کے ساتھ دندناتے پھر رہے ہیں اور اس حوالے سے امن و امان کی صورت انتہائی خراب ہے
مظاہرین نے الزام لگایا کہ مخصوص کریمنلز کا ٹولہ صحافیوں کو ٹارگٹ بنا رہا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید صحافی زبیر احمد مجاہد ، محمود سلطان چانڈیو اور دیگر کے کیس اوپن کر کے دوبارہ انکوائری کرائی جائے اور جوابداروں کو سخت سزا دی جائے ۔ خطاب کرنے والوں میں سلیم شیخ ، قمرالدین شیخ ، نظیر احمد چانڈیو ، خلیل احمد غوری ، خلیل اللہ ، سید لیاقت علی شاہ ، عبدالرشید ، ملازم حسین ، سہیل احمد ، شاہزیب خاصخیلی ، حیات قریشی ، خالد فوجی ، شاہ زیب شاہ ، امید علی لغاری ، محمد اسلم بلوچ ، محمد عارف ، بابر پٹھان اور دیگر نے خطاب کیا ۔