اداکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دینے والی رابی پیرزادہ نے مکمل طور پر اللہ سے لو لگا لی ہے ایک عرصے سے وہ ایک این جی او چلا رہی ہیں جس کے تحت وہ مستحق اور غریب لوگوں کی مدد کرتی ہیں ان کے بچوں کو ہنر مند بناتی ہیں ، ان کے بارے میںسوشل میڈیا پر ایک افواہ اڑائی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر جا رہی ہیں، اس افواہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رابی نے کہا ہےکہ میں پاکستان کو چھوڑ کر کیوں اور کہاںجائوں گی؟ پاکستان کے ساتھ مجھے محبت ہے اس ملک نے مجھے نام اور مقام دیا ہے اور یہ میرا پہلا اور آخری گھر ہے .
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ ”جب تک میری زندگی ہے میں لوگوں کی مدد کے مشن پر کاربند رہوں گی ”۔ انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے رابی فائونڈیشن ملک گیر ادارہ بن چکا ہے جس کے پلیٹ فارم سے لوگوں کی خدمت ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی سچائی نہیں کہ میں ملک چھوڑ کر یو کے منتقل ہو رہی ہوں، اس ملک کو میں چھوڑنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی مجھے نہیں سمجھ آتی کہ کون ایسی باتیں پھیلا رہا ہے.