اوچ شریف: دریائے ستلج کنارے بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کیلئے فلڈ وارننگ جاری

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) دریائے ستلج کنارے بیٹ کے علاقوں میں مقیم افراد کیلئے فلڈ وارننگ جاری، محفوظ مقامات پر مال مویشی سمیت منتقل ہونے کی ہدایات، چیف انجینئر انہار بہاول پور ریجن خالد بشیر نے کہا ہے کہ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجہ کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔

18 اگست کو پانی کا ڈسچارج 2لاکھ 16ہزار کیوسک سے زائد رپورٹ ہوا ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی 63ہزار سے زائد پانی کی آمد اور 49ہزار کیوسک سے زائد اخراج ہے۔اسی طرح ہیڈ اسلام میں 31ہزار کیوسک سے زائد پانی کی آمد اور 30ہزار کیوسک سے زائد پانی کا اخراج رپورٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے۔دریائے ستلج سے ملحقہ بیٹ میں رہنے والے افراد اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں

Leave a reply